English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورنا تھری بوجھا :  کیا ماہی گیر رمیش کے بھائی چندرا شیکھر نے زہر پی لیا ہے؟

share with us

اڈپی 15/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  لاپتہ ماہی گیر کشتی سونا تھری بوجھا میں سوار رمیش کے بھائی چندرا شیکھر نے اپنے بھائی کے پانچ مہینے سے گمشدگی کے غم میں خودکشی کرنے کی کوشش کی خبر مختلف ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رمیش مقیم بندر روڈ بھٹکل کو اب اڈپی کے آدرشا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں آئی سی یو میں اس کا علاج جاری ہے۔ رمیش کے بوڑھے والدین کو ایک اور صدمہ لگاہے کہ چندرا شیکھر کی گمشدگی سے پریشان ہونے کے بعد اب وہ مزید ایک اور پریشانی میں گھر گئے ہیں۔
اپنے بھائی کی گمشدگی کی خبر سے چندرا شیکھر بہت پریشان تھااور اسی پریشانی میں اس نے چوہے مار دوا کھالی۔ اس بات کی اطلاع گھر میں کسی کو نہیں تھی، جب زہر آہستہ آہستہ جسم کے حصوں میں پھلینے لگا تو اسے اس کی تکلیف محسوس ہونے لگی۔اس نے اپنے بھائی ناگراج سے خون کی جانچ کرانے کی بات کی اور اس رپورٹ میں چندراشیکھر کو جونڈس کی بیماری ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جب طبیعت میں کوئی سدھار محسوس نہیں ہوا تو اسے بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے اب اڈپی کے آدرشا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرہ میں بتائی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا