English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوڈسے کو دہشت گرد کہنے کا معاملہ ، عدالت نے کمل ہاسن کے خلاف داخل عرضی کو کیا خارج

share with us

نئی دہلی :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع)فلم اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن کے گوڈسے کو آزاد ہندوستان کا پہلا ہندو دہشت گرد کہنے کے معاملہ میں کارروائی کا مطالبہ کر دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کو عدالت نے خارج نے کردی ہے 

بی جے پی کے رہنما اور وکیل اشونی اپادھیائے نے کمل ہاسن کے متنازع بیان دیے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے مکل نیدھی مایم پارٹی کے سربراہ اور اداکار کمل ہاسن کے خلاف اشونی کمار اپادھیائے کی عرضی خارج کردی۔کورٹ نے کہا کہ اشونی اپادھیا کسی مناسب فورم میں اس معاملے کو لے جا سکتے ہیں، کیونکہ یہ معاملہ تمل ناڈو میں پیش آیا تھا۔

اشونی اپادھیائے نے عرضی میں مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کمل ہاسن کے خلاف کارروائی کرے۔معروف اداکار اور سیاست داں کمل ہاسن نے 12 اپریل کو تمل ناڈو کے ارواکوروچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا اور اس کا نام تھا ناتھو رام گوڈسے۔

کمل ہاسن کے اس بیان کے بعد ملک بھر سے حمایت و مخالفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تاریخ سے واقف افراد کمل ہاسن کے بیان کی حمایت کر تے دکھائی دئے جبکہ بی جے پی اور ہندوتوا ذہنیت کے حامل افراد نے بیان کی سخت مخالفت کی ہے ،یہاں تک کہ تمل ناڈو کے ایک لیڈر نے کمل ہاسن کی ذبان کاٹنے تک کی دھمکی دی ہے جس کے بعد پارٹی نے ان کے خلاف کیس درج کرایا ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا