English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیشیا میں رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

share with us

کوالالمپور:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ملیشیا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس چیف عبدالحمید بدور نے بتایا ہے کہ ملائیشیا میں سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں چار مشتبہ شدت پسند گرفتار ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار دہشت گروں میں دو روہنگی، ایک ملائیشین اور انڈونیشین شہری شامل ہیں۔ یہ جنگجو نومبر2018 میں فسادات کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمان فائرفائٹر کابدلہ لینا چاہتے تھے، 24 سالہ محمد ادیب ایک ہندو مندر کے پاس مارا گیا تھا۔

پولیس چیف عبدالحمید بدور نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں 5 اور7 مئی کے درمیان دار الحکومت کوالالمپور سمیت گرد ونواح میں کی۔پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ جنگجووں نے رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ شخصیات کو قتل کرنے، گرجا گھروں اور مندروں پرحملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگجو نومبر2018 میں فسادات کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمان فائرفائٹر کابدلہ لینا چاہتے تھے، 24سالہ محمد ادیب ایک ہندو مندر کے پاس مارا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں ملائیشیا کی پولیس نے چھوٹے ہتھیار اسمگل کرنے اور عبادتی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے مزید 15 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کیا تھا۔

گرفتار ملزمان پر داعش سے تعلق کا بھی الزام تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا