English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد کی جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کی ہدایت

share with us

ریاض:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی ولی عہد نے جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کی ہدایت کردی ، ان عمارتوں مرمت کے منصوبے کےلئے 50 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ‌ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ شہرکی 56 پرانی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے ان کی مرمت کا حکم دیا ہے۔

ان عمارتوں مرمت کے منصوبے کےلئے 50 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی طرف سے جدہ کی بوسیدہ ہونے والی تاریخی عمارتوں کی مرمت کا حکم دینے کا مقصد ان مقامات کو تحفظ فراہم کرنا اور قومی ثقافتی ورثے کے وجود کو ختم ہونے سے بچانا ہے۔

سعودی ولی عہد کی جانب سےجدہ کی پچاس سے زیادہ تاریخی عمارتوں کی مرمت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی ہدایات اور سعودی عرب کے اقتصادی ترقی کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کے قومی ورثے بالخصوص جدہ کے تاریخی اور تہذیبی آثار کو زوال پذیر ہونےسے بچانا اور شہرکی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان مملکت کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ان کی گڈ گورننس کی ایک زندہ مثال ان کا مملکت کی تاریخ اور تہذیب کو زندہ رکھنے کے لیے مختلف منصوبوںپر کام جاری رکھنا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر جدہ شہری کی تاریخی یادگاروں کی مرمت کام کام سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام کیا جائےگا۔

قبل ازیں وزارت ثقافت کی طرف سے ولی عہد سے کہا گیا تھا کہ وہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور ان کی مرمت کے لیے نئے منصوبوں کی منظوری دیں۔ ولی عہد کی طرف سے ہدایات کے بعد تعمیراتی ماہرین کی زیرنگرانی جدہ شہر اور اس کی پرانی کالونیوں میں موجود سیکڑوں سال پرانی عمارتوں کی مرمت کی جائے گی۔ ان میں سے بعض مکانات اور عمارتیں 500 سال پرانی بتائی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کےوزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے بجٹ کی منظوری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی حکومت ملک میں موجود قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا