English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وائٹ ہاوس میں افطاری

share with us

واشنگٹن:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ماہِ رمضان کی مناسبت سے وائٹ ہاوس میں افطاری دی۔افطاری میں مسلمان ممالک کے واشنگٹن میں متعین  سفارت کاروں نے شرکت کی۔واشنگٹن میں ترکی کے سفیر سردار کلچ نے بھی افطاری میں شرکت کی۔

افطار سے قبل اپنے مختصر خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا  کہ ماہِ رمضان تمام مسلمانوں کو باہم متحد کرنے کا نہایت اہم وسیلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس خاص مہینے میں وائٹ ہاوس میں افطاری کی میزبانی کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے اس سے قبل کے صدور میں سے بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کے ادوار میں 2016 تک تقریباً 20 سالہ عرصے میں وائٹ ہاوس میں روایتی افطاری کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ تاہم اپنے دورِ اقتدار کے ابتدائی مہینوں میں مسلمانوں کے لئے ویزے کی پابندی جیسے اقدامات کے ساتھ امریکہ میں بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی صدر ٹرمپ کو  رائے  عامہ کے ردعمل کا سامنا  کرنا پڑا۔

20 جنوری 2017  کو عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افطاری نہیں دی  ۔ صدر کی حیثیت سے انہوں نے پہلی افطاری کا اہتمام گذشتہ سال  کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا