English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ: مسجد میں لوٹ مار اور آتشزدگی کی واردات،

share with us

کنیٹی کیٹ :14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کی ریاست کنیٹی کیٹ کے شہر نیو ہیون میں لوٹ مار کے نتیجے میں جلنے والی دیانت جامع مسجد کو بڑے پیمانے  پر مادی نقصان پہنچا ہے۔

نیو یارک میں ترکی قونصل خانے کے اتاشی برائے دینی خدمات  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل دیانت مسجد میں لگنے والی آگ لوٹ مار کا نتیجہ تھی۔   واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے حکام کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان افراد  کی گرفتاری پر انعام رکھا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آگ مسجد کے داخلی حصے سے شروع ہو کر تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ واقعے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تاہم مسجد کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔ خاص طور پر آگ بجھانے کے دوران استعمال کئے جانے والے کئی ٹن پانی سے مسجد کے ان حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے کہ جو آگ سے محفوظ رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے پر نیو  ہیون  سمیت امریکہ بھر میں مقیم ترکوں کو شدید افسوس ہوا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نیو یارک دینی خدمات کے اتاشی دفتر اور واشنگٹن دینی خدمات  مشاورت دفتر  سمیت متعلقہ ادارے واقعے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا