English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچوں نے ہی عمر رسیدہ والدین کو کیا بے گھر، گھر کو بھی پہنچایا نقصان 

share with us

کڈابا 13/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے الزام عائد کیا ہے کہ نو میں سے تین بچوں نے انہیں گھر سے نکال کر گھر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عمررسیدہ جوڑے کی شناخت محمد (75)  مقیم آر کے منزل بیتیگے اور اس کی اہلیہ خدیجہ (72) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ دونوں کو گھر سے نکالنے کے دوران زخم پہنچے ہیں اور انہیں پتور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
 پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ میں محمد نے خلاصہ کیا ہے کہ میری کل نو اولاد ہے جن میں سے چار بچے اور پانچ بچیاں ہیں جو شادیوں کے بعد اپنے اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔ میں اور میری اہلیہ بیتیگے میں ہمارے گھر میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دوسرے بیٹے اسماعیل کی سالی کی شادی میں شرکت کے لیے میں نندیلا نامی مقام پر گیا ہوا تھا۔ ہم وہاں سے دس مئی کو گھر لوٹے۔ میں نے میرے بیٹے اسماعیل سے درخواست کی کہ اب ہم بوڑھے ہوگئے ہیں، لہذا کوئی ہمارے خیال رکھنا ضروری ہے جس پر اس نے حامی بھرلی اور ہمیں گھر چھوڑ کر شام میں گھر آنے کی بات کہہ وہ وہاں سے لوٹا۔ اس کے لوٹتے ہی میرا تیسرا بیٹا تاج الدین جو بڈولی میں مقیم ہے، اس کی بیوی یاسرہ، چار بیٹے، شمس الدین جو کڈابا میں مقیم ہے اس کی بیوی فاطمہ، دوسری بیٹی آسیہ اور اس کا شوہر محمد اور میرا نواسہ حارث مجھے بتائے بغیر اچانک دوکاروں اور ایک موٹر بائک پر سوار میرے گھر آئے اور زبردستی مجھے گھر سے نکال دیا اور اس کے بعد میرے گھر کو نقصان پہنچانے لگے۔ میں نے اس کی اطلاع میرے دوسرے بیٹے اسماعیل کو دی جس نے پولیس کو فوری طور پر مطلع کردیا اور پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوا۔ 
    ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں نے اسپتال پہنچ کر عمررسیدہ جوڑے سے تفصیلات حاصل کرلی ہیں او رپولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا