English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ معاوضہ لینے پر ہوئے راضی، عنقریب ایک وفد دہلی کا بھی کرے گا دورہ 

share with us

ملپے 13/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  سورنا تھری بوجھا نامی ماہی گیر کشتی میں سوار ماہی گیروں کے لاپتہ اہلِ خانہ نے ریاستی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپئے معاوضہ کے بانڈ پر دستخط کرنے سے انکار کے ایک ہی روز بعد دستخط کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔اترکنڑا اور ملپے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ فیشیریس محکمہ کے دفتر میں پہنچ کر معاوضہ کے بانڈ پر دستخط کیے۔ ذرائع کے مطابق پہلے اہلِ خانہ کی جانب سے معاوضہ کے بانڈ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ یہ بیان کی جارہی تھی کہ معاوضہ کے بعد حکومت معاملہ کی سچائی سے پردہ اٹھانے میں دلچسپی نہیں دکھائے گی لیکن جب اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی معاوضہ کے مقابلہ میں واقعہ کی سچائی کا پتہ لگانا ان کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس کے بعد وہ معاوضہ لینے پر راضی ہوگئے۔ اہلِ خانہ نے دوبارہ کشتی کے ملبہ کو اوپر لاکر اس کی تحقیقات کرانے کی بھی مانگ کی ہے۔ یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے لاپتہ ماہی گیروں کے ہر اہلِ خانہ کو دس دس لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں چھ چھ لاکھ کرناٹکا اسٹیٹ فیشیریش کلامیٹی ریلیف فنڈ اور چار چار لاکھ روپئے وزیر اعلیٰ کے فنڈ سے بطورِ معاوضہ انہیں دئیے جائیں گے۔ بانڈ میں دستخط اس شرط پر کی گئی ہے کہ اگر لاپتہ ماہی گیر واپس لوٹتے ہوئے ہیں تو کرناٹکا اسٹیٹ فیشیریش کلامیٹی ریلیف فنڈسے دئے گئے چھ چھ لاکھ روپئے لوٹانے ہوں گے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 16مئی کو فیشیریس محکمہ کے ذمہ داران لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ سمیت دہلی جانے والے ہیں اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سے اس معاملہ پر مزید بات چیت کرنے والے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا