English   /   Kannada   /   Nawayathi

کدری پارک کے قریب ملی خاتون کے لاش کے ٹکڑوں کی پولیس نے کی شناخت 

share with us

منگلورو 12/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  کدی پارک کے قریب واقع ایک چھوٹی سی دکان کے باہر موجود تھیلے سے برآمد خاتون کی لاش کے حصوں کی پولیس تحقیقات کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شناخت امراڑوا کی مقیم شریمتی شیٹی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق قتل کے پیچھے ذاتی دشمنی کی وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔خاتون کی شادی کے بعد طلاق بھی ہوچکی ہے، بتایا جارہا ہے کہ کچھ ہی دنوں پہلے اس کا سابق شوہر پانڈیشور کے علاقہ میں ہوئی چوری کے معاملہ میں ملزم ہے اور پولیس حراست میں لے کر اس سے تحقیقات کررہی ہے۔ دکان کے سامنے واقع پٹرول بنک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چل رہا ہے کہ رات کے اوقات میں ایک شخص ایکٹیوا پر سوار دکان پہنچا اور تھیلی رکھ کر وہاں سے چل دیا۔ صبح سویرے دکاندار نے تھیلی دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا