English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور :  میٹرو اسٹیشن کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو پولیس نے تحقیقات کے لیے گرفتار کرنے کے بعد کیا رہا 

share with us

ویڈیو وائرل کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی پولیس نے کی یقین دہانی 

بنگلورو 12/ مئی 2019 (فکروخبر نیوز) آر ٹی نگر کی میٹرو اسٹیشن کی وائرل ویڈیو میں مشتبہ بناکر پیش کیے جانے والے شخص کو آج پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد اسے رہا کردیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت ساجد خان (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ہر سال رمضان المبارک میں بنگلور آیا کرتا ہے۔ معمول کے مطابق امسال بھی وہ بنگلورو پہنچا۔ آرٹی نگر میٹرو اسٹیشن پر لگے میٹل گیٹ سے گذرنے پر بیپ کی آواز سنائی دینے کے بعد وہاں موجود سیکوریٹی نے تحقیقات کی لیکن اس شخص کی جانب سے تشفی بخش جواب نہ ملنے کی وجہ سے اس نے پولیس اور دیگر سیکوریٹی افسران کو اس بات کی جانکاری دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور میڈیا میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منٹوں میں یہ شخص مشتبہ بن گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی مسجد کے باہر اس کو بیٹھا دیکھ کر پولیس کو کسی نے اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے اپنی حراست میں لے کر تحقیقات کے بعد اسے رہا کردیا۔ پولیس کمشنر نے وائرل ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہو ں نے پولیس کی تصدیق کے بغیر ویڈیو میڈیا والوں کے حوالے کردی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا