English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال ابناء جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے پچیس مقامات پر سمر کلاسس کا کیا نظم 

share with us

آٹھ سو کے قریب طلباء وطالبات نے کیا استفادہ، ابناء کے اس اقدام کی عوام نے کی سراہنا 

بھٹکل 12/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) جامعہاسلامیہ بھٹکل کے فارغین کا متحدہ پلیٹ فارم ابناء جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی دینی اور دعوتی سرگرمیوں سے عوام الناس کا ایک بڑا طبقہ مستفید ہوتا آرہا ہے۔ عصری اداروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کی سالانہ تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابناء جامعہ کی جانب سے امسال پچیس مقامات پر سمر کلاسس کا نظم کیا گیا جو بڑا کامیاب رہا، دلچسپ بات یہ رہی ہے کہ اب یہ دائرہ شہر بھٹکل تک محدود نہیں رہا بلکہ مضافاتی علاقوں سمیت، ناگور، کمٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں تک وسیع ہوگیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ ابناء جامعہ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عمیر خلیفہ ندوی نے فکروخبر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امسال اس کے دائرہ کو وسعت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء کو بنیادی دینی تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، امسال طالبات کے لیے بھی علیحدہ کلاسس کا نظم کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پہلی مرتبہ پی یوسی میں زیر تعلیم طلباء کے لیے بھی ابناء کے دفتر واقع مدینہ کالونی میں خصوصی سمر کلاسس کا نظم کیا گیاجہاں جامعہ کے سینئر اساتذہ نے اپنا قیمتی وقت فارغ کرتے ہوئے طلباء کو مستفید کیا۔ اس کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی ابناء جامعہ کے فارغین نے اپنی خدمات انجام دی۔ مولانا نے مزید بتایا کہ امسالاس بات کی کوشش کی گئی کہ جو بچے دین کی بنیادی تعلیمات سے دور ہیں ان تک اس پیغام کو پہنچایا جائے اور اس کے لیے مزدور طبقہ والے علاقوں کا خصوصی دورہ کرنے کے بعد سمر کلاسس کی اہمیت ان کے سامنے رکھتے ہوئے ان کو قریب کرنے کی کوشش کی گئی اور الحمدللہ اس میں ایک حد تک کامیابی بھی ملی۔ امسال شہر اور آس پاس کے علاقوں میں سمر کلاسس کے انتظامات کی عوام نے سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس کو جاری رکھتے ہوئے نونہالانِ قوم کو دین کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنے پر ابناء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ناگور کے گولی ہوڑے میں عوام سطح پر ایک اختتامی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سمر کلاس میں زیر تعلیم بچوں نے اپنا مختصراً اور بہترین پروگرام پیش کیا۔ سبھی مقامات پر ابناء کی جانب سے ممتاز طلباء کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا