English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورنا تھری بوجھا کے لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ نے ریاستی حکومت کا معاوضہ لینے سے کیا انکار

share with us

منگلورو 12/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  ماہی گیری کے دوران اچانک لاپتہ ہونے والی کشتی سورنا تھری بوجھا کے ملبہ کا پتہ چلنے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ماہی گیر کے اہلِ خانہ کو دس دس لاکھ روپئے معاوضہ کے اعلان کے بعد اہلِ خانہ نے معاوضہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ریاست حکومت نے کرناٹک اسٹیٹ فیشیر مین کلامیٹی ریلیف فنڈ سے 6لاکھ اور چیف منسٹر فنڈ سے 4لاکھ روپئے ہر ماہی گیری کو بطورِ معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ نے اس معاوضہ کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ اس انکار کے پیچھے کئی سارے وجوہات بتائی جارہی ہیں جن میں سے ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ معاوضہ کسی کی موت پر دیا جاتا ہے لیکن اب تک کسی بھی محکمہ کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کی موت واقع ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ان کے گمشدگی کی بات کہی جارہی ہے۔ اہلِ خانہ کا ماننا ہے کہ معاوضہ لینے کا مطلب یہ ہے کہ لاپتہ ماہی گیر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ دوسری جانب سے یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ اگر ماہی گیر زندہ واپس لوٹ آئے تو معاوضہ کی رقم حکومت کو لوٹانی ہوگی۔ اہلِ خانہ کے ریاستی حکومت کا معاوضہ لینے کی انکار کی یہ وجہ بھی بیان کی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا