English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملپے بندرگاہ پر 1200کلو وزنی مچھلی دیکھنے کے لیے لوگوں کا امڈ آیا ہجوم 

share with us

ملپے 12/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے مشہور بندرگاہ پر لوگوں کا ہجوم اس وقت امڈ آیا جب ایک ماہی گیر کشتی نے دیو قامت مچھلی شکار کرکے اسے بحفاظت بندرگاہ لانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ مچھلی کو کنڑا زبان میں تھوراکے کہتے ہیں جس کی لمبی دم میں موجود کانٹا جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ بندرگاہ لائی گئی اس مچھلی کا وزن 1200کلو بتایا جارہا ہے جو وگناراج شکتی کشتی نے شکار کیا۔ یہ کشتی متھن کندر کی ملکیت میں آتی ہے۔ مچھلی کا وزن دیکھتے ہوئے اسے اٹھانے کرین کی مدد لی گئی۔ سوشیل میڈیا پر اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دس روز قبل یہ کشتی ملپے بندرگاہ سے ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئی تھی اور مچھلی تین روز قبل شکار کی گئی۔ کندر نے بتایا کہ نیلامی کے دوران مچھلی پچاس روپئے کلو کے حساب سے ساٹھ ہزار روپئے میں فروخت ہوئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا