English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں مخلوط حکومت گرانے کی بی جے پی کی کوششیں ناکام ہوں گی: سدارميا

share with us

گلبرگہ:11مئی 2019(فکروخبر/ذرائع): کرناٹک میں کانگریس-جنتا دل (ایس) مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی سدارميا نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک حکومت کو گرانے کے لئے ہر حربوں کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی کے ممبران اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سدارميا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بی ایس يدی یورپا کی اقتدار کی بھوک کی وجہ سے غیر مطمئن ممبران اسمبلی کی شناخت کر کے انہیں نشانہ بنائے جانے کا کھیل ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہمارے رکن اسمبلی کسی لالچ کے شکار نہیں ہوں گے۔ کچھ رکن اسمبلیوں نے پہلے ہی بہت بڑی رقم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے اور کچھ نے پیسے لینے کے بعد لوٹا دیئے‘‘

انہوں نے يدی يورپا سے سوال پوچھا کہ ان کے پاس ممبران اسمبلی کو دینے کے لئے اتنے پیسے کہاں سے آئے۔ کیا یہ غیر قانونی دولت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو پیسے کے ذارئع کے بارے میں بتانا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ يدی يورپا نے کل کہا تھا کہ اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور کانگریس کے 20 سے زائد ممبر اسمبلی ایچ ڈی كمارسوامی کو وزیر اعلی کے طور پر قبول کرنے کو راضی نہیں ہیں۔ انهوں نے دعوی کیا تھا کہ 23 مئی کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا