English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورنا تھری بوجھا :  لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کو دس دس لاکھ روپئے معاوضہ 

share with us

اڈپی11/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  مالوان کے قریب بازیافت ہونے والی سورنا تھری بوجھا نامی کشتی کے ملبہ کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد کشتی میں سوار ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپئے دینے کی بات ضلع اڈپی کے انچارج وزیر ڈاکٹر جئے مالا نے کہی ہے۔ پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والی اس کشتی پر سات ماہی گیر سوار تھے جن کے سلسلہ میں ابھی کوئی حتمی بات معلوم نہیں ہوئی ہے لیکن مالوان سمندر میں کشتی کے ملبہ کی تصاویر گذشتہ دنوں ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔ بعض ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کو اس کے باوجود ان کے واپس لوٹنے کے توقعات ہیں۔و زیر موصوف نے کہا کہ منظور شدہ رقم ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کے حوالہ کردی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی احساس دلانے کی کوشش کی کہ جو افراد اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر اپنے اہلِ وعیال کی روزی روٹی کے لیے دن بھر مشقت کرتے ہیں ان کی جتنی بھی فکر کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت سے بھی ان سات ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے سفارش کی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا