English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاپو : سابق پولیس افسر کو جان سے مارنے کی دھمکی ،  پولیس تھانہ میں معاملہ درج 

share with us

کاپو11/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  سابق پولیس افسر انوپما شونی مقیم اچھلا نے پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چند افراد اسے بذریعہ فون جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہو ں نے درج شدہ معاملہ میں آصف، حنیف اور دیگر دو افراد کے نام لکھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمین انٹرنیٹ کا نمبر استعمال کرتے ہوئے وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکے دیتے ہیں اور مجھ سے پیسے وصول کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسے نہ دینے کی صورت میں وہ مجھے چھوڑنے والے نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فون پر وہ گندی زبان بھی میرے خلاف استعمال کرتے آرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آصف نامی ایک شخص نے کچھ وقت پہلے انوپما شونی کے خلاف معاملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انوپما اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرتی رہتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا