English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں اگلے دودنوں میں پھر ہوسکتی ہے بارش، بھٹکل میں ابھی بھی ہے بارش کا انتظار 

share with us

بھٹکل11/مئی 2019(فکروخبر نیوز)  محکمہئ موسمیات کی طرف سے ریاست کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کے بعد دو روز قبل کئی ایک علاقوں میں زور دار بارش ہوئی ہے۔ اب محکمہئ موسمیات نے 12مئی سے ریاست کے کئی علاقوں میں بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ کل سے تیز ہوا کی وجہ سے سمندری لہروں میں طغیانی دیکھی گئی لیکن اس کے باوجود ماہی گیر کشتیاں ہنوز سمندر میں ہیں البتہ سینٹ میریس آئیس لینڈ میں جانے والی ٹورسٹ کشتیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اسی طرح ملبے میں اسپورٹس واٹر اڈوانچر پر بھی روک لگادی گئی ہے۔ ماہی گیروں کے مطابق سمندری حالات خطرہ سے باہر ہیں اور آئندہ دنوں میں کسی بھی طرح کا خوف نہیں ہے، ایک ہفتہ کے بعد چار یا پانچ روز کے لیے موسم تبدیل ہوسکتا ہے۔ماہرین حالات پر گہری نظر رکھے ہیں اور موجودہ صورتحال کو دیکھ کر اگلے فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ 
کیا بھٹکل میں بھی بارش کے ہیں امکانات؟؟
بھٹکل میں رمضان کا موسم شروع ہوتے ہی گرمی میں شدت دیکھی گئی لیکن گذشتہ کل سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حدت میں کمی آئی ہے لیکن درجہئ حرارت ابھی بھی چوتیس اور چھتیس کے درمیان ہے۔ تیز دھوپ کی وجہ سے باہر نکلنا دشوار ہورہا ہے اور بارش نہ ہونے سے پانی کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ شہر کے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے دوسری جگہوں سے پانی پہنچایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ ساتھ بعض اسپورٹس سینٹر س بھی اپنا نمایاں کردار کررہے ہیں۔ پڑوسی اضلاع اور اڈپی میں گذشتہ دنوں ہوئی موسلادھار بارش کے بعد خیال کیا جارہا تھا کہ آئندہ دنوں میں بھٹکل میں بھی زور دار بار ش ہوگی لیکن حقیقت اس سے برخلاف ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے دو دونوں میں آسمان ابرآلود رہے گا لیکن بارش کے امکانات کا ابھی دور دور تک پتہ نہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا