English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی بحریہ نے سورنا تربھوجا کشتی کی ملبے کی تصایر جاری کی

share with us

اڈپی : 09مئی2019(فکروخبرنیوز)ہندوستانی بحریہ نے گمشدہ کشتی سورنا تربھوجا کے ڈھانچے کی سمندر کی تہ سے لی گئی  ایک تصویر جاری کی ہے ہندوستانی نیوی کا دعوی ہے کہ  تلاشی کے دوران مہاراشٹرا کے ملوان سمندی حدود میں کشتی کا ملبہ پایا گیا ہے بحریہ کے ماہرین غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ سورنا تربوجا کشتی کا ملبہ ساحل سے ۳۳ کلو میٹر کی دوری پر سمندری کی تہ میں پایا گیا ہے ، تلاشی آپریشن کے دوران صرف کشتی کے ملبہ کی تصویر نکالی گئی ہیں جبکہ اس پر سوار ماہی گیروں کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے

خیا ل رہے کہ ۱۵ ڈسمبر۲۰۱۸کو۷ ماہی گیروں کے ساتھ مچھلی شکار سے نکلی کشتی اچانک سے غائب ہو گئی تھی جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا تھا ، کشتی کی تلاش کے لئے بحریہ فضائیہ سے لے کر اسرو سے بھی تعاون لیا گیا تھا لیکن کوئی جانکاری نہیں مل پائی تھی -

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا