English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عربیہ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے جناب محمد حسین سدی باپا انتقال کرگئے

share with us

بھٹکل 09/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  جدہ سے اپنے وطن بھٹکل لوٹنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جناب محمد حسین سدی باپا ممبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، بھٹکل جماعت ممبئی کے ذمہ دار جناب ریاض صاحب جاکٹی نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتہ دل کی تکلیف کی وجہ سے جدہ میں ہی علاج کرایا گیا لیکن وہاں مقیم بھٹکلی احباب نے انہیں منگلور جاکر علاج کرنے کی صلاح دی جس کے بعد وہ اپنے اہلِ خانہ سمیت جدہ سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔ دبئی ایرپورٹ پر ہوائی جہاز کچھ دیر کے لیے ٹہرا جہاں بھی انہوں نے دل میں کچھ تکلیف محسوس کی۔ جیسے ہی صبح تین بجے ہوائی جہاز ممبئی ایرپورٹ پہنچا تو ان کے اہلیہ اور بیٹے نے فوری طور پر انہیں لے کر بھنڈی بازار پہنچے جہاں بھٹکل کے مقیم لوگوں سے مشورہ کے بعد انہیں ڈونگری کے حبیب اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے صبح ان کی موت واقع ہوگئی۔ جناب ریاض جاکٹی نے جدہ جماعت کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ تینتیس سالوں سے وہ جدہ میں مقیم تھے۔ جماعت کے کاموں میں ہمیشہ ان کا تعاون حاصل رہتا، مرحوم بڑے مخلص اور ملنسار تھے۔ جناب حبیب اللہ محتشم اور جناب یاسین عسکری کے نہایت قریب رہے۔ جدہ جماعت کے ذمہ داروں نے بھی مرحوم کی حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کو صبر کی تلقین کی ہے۔ ادارہ فکروخبر بھی دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 

ممبئی جماعت کے ذمہ داروں نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت بذریعہ ایمبولنس بھٹکل کے لیے روانہ کردی ہے۔ صبح قریب پانچ بجے میت بھٹکل پہنچنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا