English   /   Kannada   /   Nawayathi

مچھلیوں سے لدی لاریوں کے خلاف کارروائی، سڑکوں پر پانی چھوڑنے والی چھ لاریاں ضبط 

share with us

منگلورو 09/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  مچھلیوں سے لدی لاریوں کی جانب سے گندہ پانی سڑکوں پر چھوڑے جانے کے خلاف پولیس کمشنر سندیب پاٹل نے سختی سے نمٹتے ہوئے اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والی چھ لاریوں کو ضبط کرلیا ہے۔ 
محکمہئ پولیس نے 6مئی کو مچھلی ٹرانسپورٹ کرنے والی ٹیمپو اور لاریوں کے مالکان کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سڑکوں پر پانی چھوڑ نے سے منع کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ ایک ٹن مچھلی ٹرانسپورٹ کرنے والے لاریوں کے لیے 50لیٹر پانی جمع ہونے کے لیے ایک الگ سے ٹینک لگانے کی بھی ہدایات دی تھیں۔ 
    واضح رہے کہ محکمہئ پولیس کو عوام کی جانب سے بذریعہ فون بار بار شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ مچھلی ٹرانسپورٹ کرنے والی لاریوں کا پانی سڑکوں پر پانی چھوڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا