English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کی پہلی زیرِزمین ٹرین سروس کا آغاز

share with us

دوحہ:09مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)قطر میں پہلی بار زیرزمین ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا، جو شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں معاون ثابت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قطر فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی بھی کرے گا جس کے پیش نظر ملک میں ترقیاقی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ملکیوں سمیت غیرملکیوں کو بھی قطر میں بہتر سفری سہولیات میسر آسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس زیرزمین ٹرین سروس کی اٹھارہ میں سے تیرہ اسٹیشن ابتدائی طور پر سروس فراہم کرے گی، ٹرین 40 کلو میٹر پر مشتمل راستہ طے کرے گی۔

اس ٹرین سروس کی تعمیر میں چھ سال لگے، ابتدائی طور پر قطری دارلحکومت دوحہ کے شہر القسر سے جنوبی شہر الوکرہ تک سروس فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار بیس کے اختتام تک ٹرین اسٹیشن کی تعداد 37 ہوجائے گی، جبکہ 75 کے قریب ٹرینیں ٹریک پر دوڑیں گی، جس سے مقامیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی بہتر سفری سہولت حاصل کرسکیں گے۔

قطری ریلوے کے ترجمان عبدااللہ الموالی کا کہنا ہے کہ یہ قطر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، یہ صرف منصوبہ نہیں بلکہ لوگوں کے سفر کے لیے ایک نئی جدت ہے۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر میں منعقد ہونا ہے جس کے لیے قطری حکومت نے کئی برس سے انتظامات شروع کررکھے ہیں، یہ کپ 21 نومبر تا 18 دسمبر قطر میں منعقد ہوا جس کے لیے دنیا کا پہلا منفرد اسٹیڈیم تیار کیا جارہا ہے جو اوپر سے بند اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا