English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک ، شاہ سلمان کا قیدیوں کی رہائی کا حکم

share with us

ریاض:06مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے  رمضان المبارک کے حوالے سے ان قیدیوں کی رہائی کا حکم صادر کر دیا جو " سرکاری حق "کے زمرے میں قید تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق ہر برس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایوان شاہی سے ان قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں ۔

ایوان شاہی سے  سے جاری حکم نامے کے حوالے سے مملکت کی تمام جیلوں کی انتظامیہ کو اطلاع پہنچا دی گئی جس پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔

شاہی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق وہ قیدی جن پر مذکورہ شق کا اطلاق ہوتا ہے انہیں فوری رہا کر دیاجائے ۔

واضح رہے اس شاہی حکم سے وہ قیدی مستفیض نہیں ہو سکتے جو کسی ایسے کیس میں گرفتا رہو جن پر مخالف پارٹی کا کوئی مطالبہ ہو ، قتل و سنگین جرائم کے قیدی بھی اس شاہی حکم نامے سے مستفیض نہیں ہونگے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا