English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں2500 قبل مسیح دور کے مقبرے کی دریافت

share with us

قاہرہ :06مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے الجیزۃ میںفرعون خفرع کے نجومیوں کا بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔ الجیزۃ ہی میں دنیا بھر میں مشہور’’اہرامات‘‘ اور’’ ابوالھول‘‘ کے مجسمے پائے جاتے ہیں۔

آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ مصری ماہرین نے کھدائی کے دورانخفرعکے پانچویں خاندان کے 2 نجومیوں کی مشترکہ قبر دریافت کی ہے۔ یہ دونوں فرعون خفرع کے عہد میں متعدد عہدوں پر فائز تھے۔

ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری کا کہنا ہے کہیہ قدیم ترین تاریخی مقبرہ ہے جسکا  تعلق فرعون بادشاہ کے پانچویں خاندان کے دور سے ہے۔ یہ خاندان 2500قبل مسیح میں پایا جاتا تھا۔

وزیری نے بتایا کہ قبرستان دو فرضی دروازوں پر مشتمل تھا۔ پہلا دروازہ  ’’بحنویکا‘‘ نامی شخص کا ہے جس میں بحنویکا سمیت ان کی بیوی اور بیٹی کا مجسمہ ملا ہے۔ بحنویکا سات مختلف حکومتی عہدوں پر فائز تھے۔

وزیری نے بتایا کہ دوسرے فرضی دروازے کا تعلق ’’نوی‘‘ نامی شخص سے ہے جو پانچ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز تھے۔ 

وزیری نے مزید بتایا کہ تاریخی کھدائیوں کا کام 3برس تک جاری رہے گا اورمزید قبریں دریافت ہونے کی توقع ہے۔

اہرامات مصر کے علاقے میں آثار قدیمہ کے ادارے کے ڈائریکٹر اشرف محی نے بین الاقوامی عرب اخبار الشرق الاوسطکو بتایا کہ اس قبرستان سے علاقے میں دریافت ہونے والا خوبصورت ترین نقوش والا تابوت بھی ملا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا