English   /   Kannada   /   Nawayathi

یک طرفہ امریکی پالیسیوں کی زد میں دیگرممالک بھی آسکتے ہیں: جواد ظریف

share with us

تہران:02مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   متنبہ کیا  ہے کہ  امریکہ کی موجودہ انتظامیہ یک طرفہ  پالیسیوں  پر عمل  کرنا  ترک کرے ورنہ اس کا اثر دیگر ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ  کے مطابق ، دوحہ میں منعقدہ ایشیائی تعاون  کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک  جواد ظریف  نے اپنے بیان میں امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ امریکی انتظامیہ اپنی خطرناک اور یک طرفہ پالیسیوں پر عمل  روک دے ورنہ اس  کی زد میں  دیگر ممالک بھی آ سکتے ہیں ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ   اپنی  بیرونی پالیسیوں   پر دیگر ممالک کو بھی ساتھ لے کر چلیں  اور ان کا احترام کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا