English   /   Kannada   /   Nawayathi

نمائندہ خصوصی جرمنی کی افغان طالبان کے نائب سربراہ مُلا برادر سے ملاقات

share with us

دوحہ:02مئی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی مارکُس پوٹزل نے دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ اور شریک بانی مُلا برادر سے ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے اور افغانستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارکُس پوٹزل نے طالبان کے نائب رہنما مُلا غنی برادر سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان تنازعے کے حل اور امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر بات ہوئی۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے پر بھی بات ہوئی، اور نمائندہ خصوصی جرمنی نے افغانستان میں امن کی بحالی، تعاون اور جرمنی کے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، جب کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قیام امن سے ناصرف افغانستان بلکہ خطے اور پوری دنیا کو فائدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور یکم مئی سے ہی شروع ہوا ہے۔ دوحہ میں ہی ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد افغان تنازعے کا ایک سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا ہے تاکہ گزشتہ 17 برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا