English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا ’اخوان المسلمون‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

share with us

واشنگٹن:یکم مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا بہت جلد مصری جماعت ’اخوان المسلمون‘ (دی مسلم برادر ہُڈ) کو دہشت گرد جماعت قرار دے گا، اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں قانونی اور دیگر دستاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔

منگل کے روز وائٹ ہاؤس سے جاری باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس پر کام کررہی جس کے تحت اخوان المسلمون کو غیرملکی دہشت گرد جماعت قرار دیا جائے گا۔ اعلان کے فوراً بعد بالخصوص مصر اور مشرقِ وسطیٰ کی سب سے پرانی سیاسی مذہبی جماعت پر مالیاتی، معاشی اور سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی جس کے اراکین کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

اپریل میں مصری صدر عبدالفتح سیسی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے اور مصر پہلے ہی اخوان کو دہشتگرد جماعت قرار دے چکا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق صدر سیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ طور پر اس کی درخواست کی تھی۔ جبکہ منگل کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے اس فیصلے کی تصدیق بھی کی ہے۔

نو اپریل کو مصری صدر سے ملاقات کے فوراً بعد امریکی صدر نے سیکیورٹی اور سفارتی حکام سے اخوان المسلمون پر پابندیوں کے فریم ورک پر بات کی تھی

واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی نے مسلح افواج کے سربراہ کی حیثیت سے جولائی 2013 میں الاخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کے ردعمل میں احتجاج کرنے والے اسلام پسندوں کے خلاف کئی ماہ تک سخت کریک ڈان کیا تھا۔

اس کے ایک سال بعد عبدالفتاح السیسی پہلی مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے، خیال رہے کہ الاخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے داخلی سطح پر کام جاری ہے۔

امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے گذشتہ ماہ ٹرمپ سے اخوان المسلمون کو بھی دہشت گرد قرار دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا