English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی دباو کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھیں گے : ایران

share with us

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔

 یہ بات انہوں نے ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔

روحانی کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکہ کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔

اپنے اس خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ آئندہ مہینوں میں دیکھ لے گا کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔

 یہ امر اہم ہے کہ امریکہ  کی جانب سے آٹھ ممالک کو ایرانی خام تیل خریدنے کی مہلت دو مئی کو ختم ہو جائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا