English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ایرانی تیل کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے، سعودی وزیر تیل

share with us

ریاض:30اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفلیح نے کہا ہے کہ آٹھ ممالک کے لیے ایرانی تیل کی خرید پر امریکی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد اُن کا ملک تیل خریدنے والے ملکوں کی طلب پوری کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔ الفلیح نے یہ بات روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں برس جون کے بعد بھی تیل کی پیداوار میں تعاون جاری رکھنے کی عالمی ڈیل پر عمل ممکن ہے۔ سعودی عرب کے وزیر تیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاض حکومت خام تیل کی پیداوار کو عالمی طلب کے مطابق برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا