English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں مشترکہ سول ملٹری عبوری حکومتی کونسل کا قیام

share with us

سوڈان :30اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک سوڈان کی عبوری ملٹری کونسل کے لیفٹیننٹ جنرل صالح عبدالخالق نے صحافیوں کو بتایا کہ عبوری حکومتی کونسل کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی مشترکہ سول فوجی کونسل کی سربراہ موجودہ ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح البرہان ہوں گے۔ خرطوم کے جمہوریت پسند مظاہرین کا ایک بڑا مطالبہ عبوری حکومت سویلین کو منتقل کرنا ہے۔ دوسری جانب ایک اور پیش رفت یہ ہے کہ سوڈانی ملٹری کونسل کے تین لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے اراکین نے استعفے پیش کر دیے ہیں۔ مظاہروں کی مرکزی منتظم تنظیم سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن نے ان افسران کے کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا