English   /   Kannada   /   Nawayathi

زخمی فلسطینی نوجوان اسرائیلی جیل میں تشدد کے باعث دم توڑ گیا

share with us

نابلس :28اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ہفتہ قبل گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی نوجوان دوران حراست مزید تشدد کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمر عونی عبدالکریم یونس کو اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ پرگولیاں مار کر شدید زخمی کردیاتھا۔ اس کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے عقوبت خانےمیں ڈال دیا گیا، جہاں اس تشدد سےاس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ اسے اسرائیل کے بیلنسن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ شام زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسیر عمر یونس کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہےکہ شہید کا جسد خاکی اس کے ورثاء کےحوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادھر کلب برائے اسیران نے فلسطینی شہری کی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسیر20 سالہ عمرعونی کو دانستہ طور پرگولیاں مار کر شدید زخمی کیا گیا۔ اس کا تعلق غرب اردن کے نواحی علاقے قلقیلیہ سے تھا۔ اسرائیلی زندانوں میں تحریک اسیران کےدوران اب تک 219 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا