English   /   Kannada   /   Nawayathi

"فلسطینی اختلافات بھلا کر "صدی کی ڈیل" کے خلاف متحد ہوجائیں"

share with us

استنبول :28اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بیرون ملک فلسطین پیپلز کانفرنس نے تمام فلسطینی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختلافات بھلا کر قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے ہونے والی  سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں منعقدہ نیشنل فورم کے موقع پر شرکاء کے نام بیرون ملک فلسطین کانفرنس نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی قوم کو اوسلو معاہدے کے تباہ کن اثرات سےنکلنے کے لیے مزاحمت کی اساس پر متحدہ قومی پروگرام تشکیل دینا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانفرنس نے یہ مناسب سمجھا کہ وہ استنبول میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی اپیل پر منعقدہ فورم کے موقع پر اپنا قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دے۔فلسطین کانفرنس کا کہنا تھا کہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک موجود فلسطینی قوتیں صہیونی ریاست کے جرائم اور مکروہ منصوبوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا