English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں امریکی کمپنی بلیک واٹر کی نئے نام سے سرگرمیوں کا آغاز

share with us

بغداد:28اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بلیک واٹر کمپنی پاکستان کے بعد اب عراق میں بھی نام بدل کر کام کرنے لگی ہے۔امریکا کی بدنام زمانہ دہشتگرد بلیک واٹر کمپنی کے مالک اورسابق نیوی اہلکار نے عراق میں نئے نام سے کمپنی بنالی، ماضی میں بلیک واٹر نامی کمپنی پرعراق کے دارالحکومت بغداد میں مقامی شہریوں کو قتل کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔رپورٹ کےمطابق فرنٹئیرسروسزگروپ نام سےکمپنی بصرہ میں قائم کی گئی ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ جماعت کی نمائندہ جین کے مطابق عراقی حکومت کےلئے اس کمپنی کا ان کے ملک میں کام کرنا باعث تشویش ہونا چاہیے کیونکہ یہ کمپنی ماضی میں عراقی شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔واضح رہے کہ اس کمپنی کا ایک اہلکار عراق میں عمر قید کی سزاکاٹ رہاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا