English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: فوج اور اپوزیشن جماعتیں مشترکہ کونسل کے قیام پر متفق

share with us

خرطوم:28اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں حکمران فوجی کونسل اور جمہوریت نواز مظاہرین ایک مشترکہ کونسل کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز دس رکنی فوجی کونسل اور جمہوریت نواز اپوزیشن گروپوں کے مابین مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ فوجی اور سول نمائندوں پر مشتمل نئی کونسل ملک میں جمہوری حکومت بننے تک قائم رہے گی۔ عوامی مظاہروں کے بعد سوڈان میں گیارہ اپریل کو فوج نے تین دہائیوں سے برسراقتدار عمر البشیر کو منصب صدارت سے معزول کر دیا تھا۔ عبوری فوجی کونسل نے آئندہ دو برس کے دوران انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جب کہ مظاہرین فوری طور پر جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا