English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آئی این ایف جاب فیر 27اپریل کو ہورہا ہے منعقد، چار سو زائد فارم موصول، تین سو سے زائد روزگار کے مواقع 

share with us

بھٹکل 25/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) روزگار اور تجارتی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے قائم انڈین نوائط فارم(آئی این ایف)کا روزگار میلہ 27اپریل صبح دس بجے خوشحال شادی ہال میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مختلف کمپنیوں سے جڑے افراد حصہ لیں گے اور تبادلہئ خیال کریں گے۔ آج شام رابطہ سوسائٹی کے دفتر  میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پروگرام کے کنونیر جناب آفتاب کولا نے بتایا ہے کہ یہ میلہ ٹھیک صبح دس بجے منعقد ہوگا اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اب تک چار سو سے زائد فارم موصول ہوچکے ہیں، اسی طرح تجارتی مواقع حاصل کرنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں اس سے فائدہ اٹھانے کی امید ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی این ایف کی یہ پہلی کوشش ان شاء اللہ کامیاب کوشش رہے گی۔ آئی این ایف کے ایک اور ذمہ دار نے اس کی مزید تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے ہندوستان کے آٹھ جماعتوں نے مل کر اس سلسلہ میں غور کیا اور چھ ماہ بعد وجئے واڑہ میں آئی این ایف کی بنیاد ڈالی گئی جس کا اہم مقصد روزگاہ او رتجارت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے بنگلور میں کچھ دکانوں کی نشاندہی کریں گے، اسی طرح زراعتی شعبہ میں ہمارے لوگوں کو آگے بڑھانے کے لیے پیش رفت کریں گی جس کی تفصیلات 27اپریل کو آپ کے سامنے آئیں گی۔مذکورہ ذمہ داروں کے ساتھ دیگر نے بھی اس روزگاہ میلہ سے فائدہ اٹھائے جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا