English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں قیام امن کے لئے سہ فریقی ماسکو کانفرنس کا انعقاد

share with us

کابل:25اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں قیام امن کے لئے ماسکو کانفرنس آج منعقد ہو رہی ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے اور اس ضمن میں اپنائی جانے والی حکمت عملی پر غور کرنے کے لیے آج روس کے دارالحکومت ماسکو میں کانفرنس منعقد ہوگی جس میں امریکہ، روس اور چین کے مندوبین شرکت کریں گے۔

ماسکو میں منعقد ہونے والا سہہ فریقی اجلاس نیا فورم نہیں ہے بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔23 اپریل کو لندن میں برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، ناروے اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندگان کا بھی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔

افغان طالبان اور افغان حکومتی نمائندوں کے دوران گزشتہ دنوں طے شدہ مذاکرات اس وقت ملتوی ہوگئے تھے جب طالبان نے افغانستان حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شرکت کے لیے بھیجے جانے والے اپنے وفد کی فہرست فراہم کی تھی۔

افغان طالبان کی جانب سے 250 افراد کے ناموں کی فہرست دیکھنے کے بعد یہ اعتراض سامنے آیا تھا کہ آنے والے افراد مذاکرات میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں کسی شادی میں نہیں کہ اتنے زیادہ افراد کو بھیجا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا