English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی ائی اے میں جھوٹ چوری دھوکہ سکھایا جاتا ہے : امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

share with us

واشنگٹن:25اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا اور چوری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیکساس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں سی آئی اے کا ڈائریکٹر تھا تو میں نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا اور چوری بھی کی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی آئی اے میں یہ سب تربیتی کورس کا حصہ ہے، یہ امریکی تجربے کی شان کی یاد دلاتا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ جب ہم کیڈٹ ہوتے ہیں تو ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ آپ جھوٹ، چوری اور دھوکا دہی سے کام نہیں لیں گے لیکن جب میں سی آئی کا ڈائریکٹر بنا تو سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپلومیسی اور فوجی طاقت ہاتھ میں ہاتھ ملا کر رہتی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے پر انحصار کررہا ہوتا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے تمام آپریشن میں ملکی مفاد شامل ہوتا ہے، سی آئی اے حکومت کے کہنے پر بھی مخصوص علاقوں میں آپریشن میں حصہ لیتی ہے۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکا میں آپریشن کے دوران 60000 افراد مارے گئے تھے جن میں 30000 ارجنٹینا کے شہری شامل تھے، 4 لاکھ افراد کو جیلوں میں قید کردیا گیا تھا۔

ان تمام آپریشن کے پیچھے سی آئی اے ملوث تھی یا نہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا