English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں سالانہ امتحانات تکمیل کو پہنچے

share with us

بھٹکل 24/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آج سالانہ امتحانات اپنے اختتام کو پہنچے۔ یہ امتحانات 14اپریل بروز اتوار کو شروع ہوئے تھے اور آج اس کے مراحل کی تکمیل ہوئی۔ شعبہئ ثانویہ میں درجہ اول عربی سے درجہ چہارم عربی تک کے 312طلباء نے اور شعبہئ عالیہ کے درجہ پنجم عربی سے درجہ ہفتم عربی تک کل 336طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا۔ طلباء کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان صرف صبح کے اوقات میں منعقد کیے جاتے تھے۔ اس مرتبہ امتحانات کے ایام میں شدید گرمی تھی جس کے باوجود طلباء نے بڑی دلچسپی کے امتحانات کی تیاری کی۔ اساتذہئ جامعہ اب پرچوں کی چیکنگ میں مصروف ہیں اور نتائج کا اعلان 
واضح رہے کہ عالیہ رابعہ (ہشتم عربی) کا امتحان دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سالانہ امتحان کے نظام کے تحت منعقد کیا جاتا ہے جس کے لیے باقاعدہ طور پر ندوہ کے دو اساتذہ کی بھٹکل تشریف آوری ہوتی ہے۔ امسال دار العلوم ندوۃ العلماء کے نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی اور شعبہئ ادب عربی کے مؤقر استاد مولانا علاء الدین ندوی کی جامعہ تشریف آوری ہورہی ہے۔ امسال ندوہ کے نظام کے تحت ساٹھ طلباء نے امتحان سالانہ میں شرکت کی ہے جن کا آخری پرچہ 27اپریل 2019بروز اتوار کو ہونے والا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا