English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر بھٹکل میں منعقد ہونے جارہا ہے کہ اپنی نوعیت کا منفرد مسابقہ حفظ قرآن کریم 

share with us

حافظات کے درمیان منعقد ہورہے مسابقہ کا کل صبح ساڑھے نوبجے سے ہوگا آغاز 

بھٹکل 24/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز)  شہر بھٹکل کی جملہ حافظات کی تنظیم جمعیت الحافظات بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل کی حافظات کے درمیان اپنی نوعیت کا منفرد مسابقہ حفظِ قرآن کاکل 25اپریل سے جامعات الصالحات آزاد نگر بھٹکل کے احاطہ میں آغاز ہونے جارہا ہے۔جس کی تیاریاں الحمدللہ جامعات الصالحات کے احاطہ میں زوروشور سے جاری ہیں اور آخری مراحل میں ہیں۔ یہ مسابقہ حفظ قرآن کریم اس حیثیت سے ممتاز ہے کہ اس طرح کا مسابقہ نہ صرف بھٹکل میں بلکہ ساحلی خطہ میں بھی پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہاہے۔ اس کی پہلی نشست ان شاء اللہ 25اپریل 2019بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے تا دیڑھ بجے ہوگی دوسری نشست اسی روز شام ساڑھے چار بجے تا ساڑھے چھ بجے تک ہوگی۔ یاد رہے کہ جلسہ اور مسابقہ کی تیاری کے لیے شہر کی خواتین اور حافظات ومساہمات کی متعدد نشستیں جامعات الصالحات میں منعقد کی جاچکی ہیں۔ 
 اس مسابقہ کی جہاں بہت سے خصوصیات ہیں اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس مسابقہ میں عمررسیدہ حافظہ، کم عمر حافظہ، بڑی عمر میں حفظ کرنے والی، کم وقت میں حفظ کرنے والی، اسی طرح بیس سال سے مسلسل تراویح میں قرآن مجید سنانے کا اہتمام کرنے والی حافظات اورجن ماؤں کی تمام بچیاں اور بچے حافظِ قرآن ہیں وغیرھا کا اعزاز ہوگا اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ حافظات کی سہولت اور ان کے ذاتی مسائل کو دیکھتے ہوئے مسابقہ کی تیسری نشست ایک ہفتہ بعد یعنی 2مئی 2019بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے تا دیڑھ بجے اور چوتھی اور آخری نشست اسی روز ساڑھے چار بجے تا ساڑھے چھ بجے جامعات الصالحات آزاد نگر کے احاطہ میں منعقد کی جائے گی۔ جامعات الصالحات کے ذمہ داروں نے فکروخبر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حافظات کے درمیان مسابقہ کی یہ پہلی کوشش ہے جو بھٹکل کے حافظات کے درمیان منعقد کی جارہی ہے۔ ان شاء اللہ اس کے بعد اطرافِ بھٹکل اور پھر بتدریج اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی۔ 
شہر وآس پاس کی جملہ خواتین سے گذارش کی گئی ہے کہ اپنی نوعیت کے اس تاریخی وروحانی پروگرام کی تمام نشستوں میں بر وقت شرکت فرماکر قرآن مجید کے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے اپنی ایمان کو تازہ کریں اور اپنی بچیوں کو بھی حافظات بنانے کی کوشش کریں۔ 
    شہر کی خواتین کے لیے واپسی پر سواری کا نظم رہے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا