English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد شریعت کے عین مطابق ہے: سعودی علما کونسل

share with us

 

 دہشت گردی الزامات میں 37 دہشت گردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں، سعودی وزارت داخلہ

 

 ریاض:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی سپریم علما کونسل نے 37 دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کی حمایت کرتے ہوئے اسےاسلامی شریعت کی رو سے درست قراردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت پانےوالے 37 دہشت گردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں۔سعودی علماکونسل کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ نظریات کی پیروی کرنےوالےانتہا پسندوں کےخلاف مملکت میں فتنہ وفساد پھیلانے، فرقہ واریت کوہوا دینےاور معاشرے کے امن و تاخت وتاراج کرنے کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات چلائے گئے اور انہیں جرم ثابت ہونے کے بعد سزائیں سنائی گئی تھیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی شہریت رکھنے والے 37 ملزمان کےخلاف ملک میں افراتفری پھیلانے، دہشت گردی، انتہاپسندی اور دہشت گردانہ سیل تشکیل دینے سمیت ملک میں امن وامان کوتباہ کرنےکےدیگر جرائم ثابت ہونےبعد ان کی سزاں پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی گئی سزاں کی اسلامی شرعی عدالت سے بھی توثیق کرائی گئی جس کے بعد مجرموں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ اس کےساتھ ساتھ دو ملزمان عزیز مہدی العمری اور خالد بن عبدالکریم التویجری پر بھی حد نافذکی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا