English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

share with us

نیویارک:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور ایرانی تیل کی برآمد امریکی پابندیوں کا اعلان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد گر کر 1271.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1273.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1271.75 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 1273.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1273.18 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1275 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا