English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ،دہشت گردی سے متعلق جرائم پر37افراد کے سرقلم کردیئے گئے

share with us

ریاض:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں دہشت گردی سے متعلقہ جرائم میں 37 افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سزائے موت کی ان سزاﺅں پر عمل درآمد سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے میں کیا گیا جب کہ سزا پانے والے ایک سنی شدت پسند کا سر قلم کر کے ایک کھمبے سے بھی لٹکایا گیا۔ تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے افراد میں سے زیادہ تر شیعہ افراد تھے۔ ایمسنٹی انٹرنیشل نے ان افراد پر چلائے جانے والے مقدمے کو بھی غیرشفاف قرار دیا ہے۔ سن 2016 کے بعد ایک ہی دن میں سزائے موت دیے جانے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا