English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، پولنگ بوتھ کا شامیانہ بھی اکھڑا

share with us

بھٹکل 23؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) آج شہر میں شام چار بجے ہوئی زور دار بارش سے عوام نے گرمی سے تھوڑی راحت محسوس کی۔ آج پولنگ کا دن ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لوگ گرمی سے پریشان تھے اور صبح کے اوقات میں ہی پولنگ بوتھ جاکر ووٹ ڈالنے کا پروگرام بنایا تھاجس کی وجہ سے کئی ایک پولنگ بوتھوں پر کچھ دیر کے لیے بھیڑ بھی دیکھنے میں آئی۔ دوپہر کے وقت بھی گرمی شدید تھی جس کا اثر پولنگ بوتھوں میں بھی نظر آیا۔ شام قریب تین بجے موسم نے اچانک کروٹ لی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی اور بارش کے آثار نظر آنے لگے ۔ شام چار بجے تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی ، پولنگ بوتھ پر موجود ووٹروں کو کافی دیر تک وہیں رکنا پڑا ۔عوام کی رہنمائی کے لیے محلوں میں لگائے ٹیبل کچھ دیر کے لیے ہٹانے پڑے ۔ تیز بارش کو دیکھتے ہوئے اس کے نہ تھمنے کے اثرات دکھائی دے رہے تھے لیکن آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش ساڑھے چار بجے تھم گئی اور اس کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد بھی کچھ دیر تک بارش ہوئی۔ تیز ہواوں سے جامعہ آباد کے پولنگ مرکز میں لگا شامیانہ ہوا میں اڑا اور لوگوں کو کچھ دیر کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا