English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترا کنڑا حلقہ میں پرامن طور پر 71.08فیصد پولنگ ، بھٹکل میں بھی ستر فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ 

share with us

بھٹکل 23؍ اپریل2019(فکروخبر نیوز) سات مراحل کے انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لیے آج کرناٹک میں بھی پولنگ ہوگئی ہے جہاں 64.06فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ پولنگ چکوڑی میں 71.79فیصد ریکارڈ کی گئی اور سب سے کم پولنگ رائچور میں 56.56ریکارڈ کی گئی ۔ اترا کنڑا کے حلقہ کے لیے 71.08فیصد پولنگ ہوئی۔ اس حلقہ میں سب سے زیادہ پولنگ سرسی میں 78.09فیصد اور بھٹکل میں 71.73فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اس سیٹ کے لیے گیارہ امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحادی امیدوار آننت اسنوٹیکر اور پانچ مرتبہ رکن پارلیمان بننے والے بی جے پی کے آننت کمار ہیگڈے کے درمیان میں ہے۔ اور دونوں کے حامی اس سیٹ پر بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے کے دعوے کررہے ہیں۔ ریاست میں پولنگ کے دوران بارش کی بھی خبریں موصول ہوئیں ہے۔ بھٹکل میں شام چار بجے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی اور لوگوں کو پولنگ بوتھ پہنچنے کے لیے بارش کے رکنے کا انتظار کرنا پڑا۔واضح رہے کہ صبح کے اوقات میں بھی کچھ پولنگ بوتھوں پر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے میں آئی اور کچھ عملہ کو کئی مرتبہ ووٹروں کا انتظار بھی کرنا پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا