English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولمبیا: زمینی تودہ گرنے سے ہلاکت افراد کی تعداد 28تک پہنچ گئی 

share with us

روساس:23اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)جنوب مغربی کولمبیا میں اس زمینی تودے گرنے کے واقعے جس جس میں کئی مکانات دب گئے تھے ، ہلاکتوں کی تعداد کم ازکم28تک پہنچ گئی ہے ، یہ بات ریسکیو حکام نے گزشتہ روز بتائی۔کاکا کے علاقے روساس جہاں زمینی تودہ گرنے کے بعد 17افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیاتھا ، میں امدادی آپریشن کے دوران مزید 11لاشیں ملی ہیں ، یہ بات کولمبیا کی خطرات اور آفات سے نمٹنے والی ایجنسی (یو این جی آر ڈی) نے اپنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتائی۔یو این جی آر ڈی کے ایک ذریعہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کم ازکم مزید دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہورہی ہیں ۔آگ بجھانے والے محکمے کے مقامی سربراہ جوان کارلوس گینان نے بتایا کہ زمینی تودے کے وزن کا مطلب ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانا بڑی حد تک ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں کا مطلب یہ ہے کہ زمینی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ پیش آسکتا ہے ، ملک میں کئی ہفتوں سے بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا