English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں پولس اہلکارں نے مسلم نوجوان کی بے دردی سے کردی پٹائی

share with us

 بنگلور:23اپریل2019((فکروخبر/ذرائع) بنگلور میں 23 برس کے نوجوان کو تقریباً 9 پولیس اہلکاروں نے اس قدر پیٹا کہ اس کی گردے فیل ہوچکے ہیں اور اب شہر کے شفاء اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 اپریل کو محمد تنویر تکلیف میں مبتلا والد کے لیے دوائی لینے گیا، جب وہ فون پر اپنی والدہ سے بات کر رہا تھا، پولیس کانسٹبل نے لاٹھی سے اسے مارا۔ محمد تنویر نے پولیس کے اس رویہ پر جیسے ہی سوال کیا، پولیس کانسٹبل اس پر ٹوٹ پڑا اور پھر اسے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔تقریباً 9 پولیس اہلکاروں نے اس نوجوان کو اس قدر پیٹا کہ اس کی دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اور اب شہر کے شفاء ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ان کے والدین کا کہنا ہے کہ مظلوم محمد تنویر اب ڈیالیسس پر ہے اور اس کی حالت نہایت ہی نازک ہے۔ ان کے بھائی نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا کہ محمد تنویر گردے فیل ہونے کی وجہ سے کہیں زندگی بھر معذور نہ ہوجائے۔

متاثر کے بڑے بھائی محمد مصور نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیس درج تو ہوا ہے لیکن اس میں کوئی سخت سیکشن نہیں لگائے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ملزم پولیس اہلکاروں کی اور نرم رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

محمد مصور نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چند پولیس اہلکار و مقامی گھنڈے انہیں کیس واپس لینے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد مصور نے بتایا کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر کارروائی کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ، بنگلور کمشنر آف پولیس کو میمورنڈم پیش کیا ہے اور سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ ساتھ ہی ان سے مطالبہ ہے کہ مظلوم نوجوان محمد تنویر کو موضوع معاوضہ دیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ دو ماہ قبل اسی طرح کا ایک معاملہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسلم جوان لڑکے کو پولیس نے تحویل میں اس قدر پیٹا تھا کہ اگلے ہی دن اس نے اسپتال میں دم توڑ دیاتھا۔

یہ معاملہ ابھی کورٹ میں زیر سماعت ہی ہے کہ ایک اور مسلم نوجوان کو پولیس نے نشانہ بنایا۔
پولیس حکام نے اس معاملے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا