English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : دوپہر تک اترا کنڑا حلقہ میں تقریباً چالیس فیصد پولنگ ، بھٹکل میں بھی پولنگ کی شرح چالیس فیصد

share with us

بھٹکل 23؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوا۔ صبح سات سے شروع ہونے والی یہ پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی اور بچے ہوئے چودہ سیٹووں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سے قبل 18 اپریل کو ریاست کے چودہ سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جاچکے ہیں ۔
بھٹکل میں بھی صبح کے وقت پولنگ میں تیزی دیکھنے میں نہیںآئی ۔ صبح سات بجے کے قریب چند بوتو ں پر بھیڑ دیکھے گئی لیکن اس کے بعد ووٹروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ۔ اسپورٹس سینٹروں کے نوجوان کے زیر نگرانی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں کے ووٹروں کو سواریوں کے ذریعہ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور شام تک امید ہے کہ پولنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
دوپہر ایک بجے تک اتراکنڑا حلقہ کے لیے 39.87فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ خبروں کے مطابق شیموگہ ضلع میں صبح نو بجے تک پولنگ کی شرح اچھی رہی اور ہاویری میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا