English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی سری لنکا میں دہشت گردی کی شدید مذمت

share with us

الریاض:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے سری لنکامیں ہونے والیبم دھماکوں کو بزدلانہ اوروحشیانہ کارروائی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کیایک عہدیدار نیکہا کہ جمہوریہ سری لنکا میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں ہونے والے بم دھماکے بزدلانہ دہشت گردی ہے اور سعودی حکومت سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔سعودی عرب کیسرکاری خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق وزارت خارجہ نے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں کے غیرمعمولی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والیشہریوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ روزایسٹر تہوار کے موقع پر سری لنکا میں چھ مقامات پر بم دھماکے ہوئیجن میں208 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئیتھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا