English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ریاض کے ساتھ تعاون مزید بڑھائیں گے :جنرل البرھان

share with us

خرطوم:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہیکلہ سعودی عرب کی طرف سے سوڈانی قوم کیلییدل کھول کر امداد فراہم کی گئی ہے۔ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔ایک ٹی وی انٹرویومیں جنرل البرھان نے موجودہ بحران میں مدد کرنے پر سعودی عرب، روس اور مصرکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے مجبوری میں اقتدار ہاتھ میں لیا ہے۔ جلد ہی حکومت سولین کے حوالے کردی جائے گی۔ انہوں نے ملک میں تبدیلی کیعمل میں نوجوانوں کی خدمات اور ان کی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عبوری کونسل کسی گروپ یاجماعت کی حریف نہیں۔جنرل البرھان نے کہا کہ سیاسی قوتوں کی طرف سے 100 اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں اور کونسل ان پر غور کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاسی قوتیں کسی ایک ایجنڈے پر متفق ہوجائیں تو وہ اگلے روز اقتدار ان کے حوالے کردیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا