English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک امریکی ڈالرکے بدلے 45 سوڈانی پاؤنڈ,سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی

share with us


سعودی اور اماراتی امداد کے بعد سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی
قاہرہ:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امداد کی فراہمی کے بعد سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔سوڈان کے سرکاری خبر رساں ادارے'سونا' کے مطابق سوڈان کے مرکزی بنک کے مطابق سعودی اور اماراتی امداد سے قبل سوڈانی پاؤنڈ کی ایک امریکی ڈالرکے مقابلے میں قیمت 47 اعشاریہ 5 ڈالر تھی جو امداد کیبعد بڑھ کر 45 ڈالر ہوگئی ہے۔مرکزی بنک کے مطابق سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ میں ویلیو میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک تبدیلی کیعمل سیگذررہا ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نیمشترکہ طورپر سوڈان کو تین ارب ڈالرکی امداد فراہم کی تھی۔اس میں سے 50 کروڑ ڈالر مرکزی بنک میں کرنسی کے استحکام کے لیے 50 کروڑڈالر کی رقم ڈیپازٹ کی گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا