English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اتھارٹی کے لیے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی امداد

share with us


فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی 'نفی' پرمبنی کوئی امن فارمولا قبول نہیں کریں گے:عرب لیگ


ریاض۔:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اتوار کے روز مصرکیدارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کیوزرا خارجہ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہیکہ فلسطینیوں کے حق خود اردایت کی نفی اورآزاد فلسطینی ریاست سے انکار پرمبنی کوئی بھی امن فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پرعرب ممالک نے تیونس میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کیفیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ میں مدد کے لیے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔غیرمعمولی اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزرا خارجہ اجلاس میں قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پرتفصیلی غور کیاگیا۔ اس کیعلاوہ فلسطینی اتھارٹی کے سیاسی روڈ میپ اور اسے درپیش مالی بحران کے حل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت صومالیہ نے کی جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس بھی موجود تھے۔اجلاس میں مسئلہ فلسطین سنہ 2002 میں عرب ممالک کی طرف سیپیش کردہ امن روڈ میپ کی روشنی اورزمین برائے امن کے اصول کیتحت بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب ممالک ایسا کوئی بھی امن منصوبہ قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہ کیا جائے۔اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اسرائیل سیچار جون 1967 سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام تسلیم کرنے، فلسیطنی پناہ گزینوں کی واپسی اورانہیں معاوضہ ادا کرنے اور تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی پر زوردیا گیا۔عرب وزراخارجہ نے صدر محمود عباس کی طرف سے سنہ 2018 میں عرب لیگ میں پیش کردہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔عرب لیگ کے اجلاس میں القدس کے تحفظ اور اسے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بناتے ہوئے شہر کی عرب، اسلامی ، تاریخی اور قانونی تشخص کی بقاکے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں القدس پرصہیونی ریاست کے استعماری منصوبوں اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلانات اوراقدامات کو بھی مستردکردیا۔اجلاس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے مطابق فلسطین میںیہودی آباد کاری روکنیاور جنرل اسمبلی کے فیصلوں کے مطابق فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی'اونروا' کی مالی مدد جاری رکھنیپر زوردیاگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا